وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول غزن جمال نے لوئر اروکزئی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورکزئی میں موجود تمام ضلعی افسران عوام کے ملازم ہیں اور اب عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوا کرینگے۔ کھلی کچہری گاوں سپاہ میں قومی حجرے میں منعقد ہوئی۔ حلقے کے عوام نے بے روزگاری، صحت کے سہولتوں کی عدم دستیابی اور تعلیمی اداروں کی فعالی و بحالی سمیت سڑکوں و آبادکاری جیسے مسائل پیش کئے۔ اس موقع پر غزن جمال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع میں خود کھلی کچہریوں کا افتتاح کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی مثال قائم کی ہے اور اب اورکزئی میں تعینات تمام ضلعی افسران آپکی دہلیز پر آکے آُکے مسئال سنیں گے اور ان کے فوری حل کیلئے صبح شام مصروف عمل رہینگے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ضلعی افسران سے ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کی شنوائی اور ان کے فوری حل کو مقدم رکھے ۔ غزن جمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کیلئے قبائلی نوجوانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سوشل ویلفئیر کی سکیمیں میں جلد علاقے میں متعارف کی جائینگی۔ عوام نے معاون خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔