خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی اموراور انسانی حقوق سلطان محمد خان نےکہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے میں بھی ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیل کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں اور کھیلوں کے فروغ پر حطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم چارسدہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ہمارا صوبہ کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے صوبے کے کئی نامور کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ بدقسمتی سے پہلے کھیلوں کے شعبوں پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی تھی مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ پروگرام سمیت بین القوامی سطح پر مقابلوں کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو سپانسر کرنا شامل ہے اسکے علاوہ کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لئے 100 اعلی کوالیفائیڈ کوچز بھی بھرتی کئے جارہے ۔وزیرقانون نے مزید کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 28 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
سلطان محمد نے کہا نوجوانوں کو کھیل جیسے صحت مند عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے، کیونکہ صحت مند نوجوان مضبوط قوم کی ضمانت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خیبرپختونخوا کے کئی نوجوانوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچا سکتے ہیں