ضلعی پولیس بونیر اور پاک آرمی نے بمقام بامپوخہ کھلی کچہری کا انعقادکیا ۔ کھلی کچہری میں بریگیڈئر عامر رشید (کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس) ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد، یونٹ کمانڈر کرنل معراج اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کھلی کچہری سے بریگیڈ عامر رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر امن مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے امن میں سیکیورٹی اداروں کیساتھ ساتھ یہاں کے غیور عوام کی قربانیاں شامل ہیں۔ ان قربانیوں کی بدولت آج ضلع بونیر بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژ ن میں امن قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بونیر خوبصورتی اور سیاحت کے لخاظ سے ایک پر امن علاقہ ہے۔جس کے امن میں آپ لوگوں کا کردار شامل ہیں۔ اس موقع پر جرگہ مشران نےمکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہے اور ملک کے خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مزیدعلاقہ مشران نے امن کے قیام میں سیکیورٹی فورسسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سیکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑےرہینگے ۔