تفصیلات کے مطابق فواد اقبال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے زیر نگرانی این آر- 1 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر سلطان یاسین اور ایڈیشنل انچارج سجاد خان نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار کی تلاشی لینے پر غیر قانونی 4 عدد رائفل ، 3 عدد پستول، 8 عدد میگزین اور 6203 عدد کارتوس برآمد کی، ملزم بنام محمد عثمان ولد سلطان محمد سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔