سینئر وزیر عاطف خان کے ساتھ سول سیکرٹریٹ پشاور میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹا کارو کی ملاقات، ملاقات میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سمیت دو طرفہ تعلقات اور ضم شدہ آضلاع میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ اٹلی کے سفیر کا محکمہ ارکیالوجی کو ترقی دینے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اعلان۔ ایک ارب 20 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ارکیالوجیکل لیبارٹریز قائم کرنے کے علاوہ ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ کیاجائیگا۔ اٹلی سفیر کا صوبے میں ارکیالوجیکل سپیشل پولیس کی تربیت کی بھی یقین دہانی۔ارکیالوجیکل سپیشل پولیس کو اٹلی کے پولیس باقاعدہ تربیت دینگے، اٹلی سفیر۔سپیشل ارکیالوجیکل پولیس صوبے میں نوادرات کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد فراہم کریگی۔ اٹلی سفیر سٹیفانو پونٹا کارو۔