چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہفتے کے روز اچانک پشاور میں قائم کسان مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور دیگر روزمرہ کے اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت کے حوالے سے عوام کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ کو کسان مارکیٹ میں سبزیوں کے علاوہ دیگر غزائی اجناس کی سرکاری نرخنامے کے مطابق ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کی ہدایت کی۔
سیکرٹری ریلیف محمد عابد مجید، سیکرٹری زراعت محمد اسرار خان، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو اپنی گفتگو میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ مصنوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خودساختہ مہنگائی کر کے عوام کی کمر توڑنےوالے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹ اور بازاروں کا دورہ کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں۔