کے پی فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف پشاور کے ٹاون ون میں کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ بیکریاں، پانچ جوس شاپس سیل کردی گئیں۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر عظمت نے آپریشن ضرب ملاوٹ کے تحت پشاور ٹاون ون میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے چار دنوں میں متعلقہ ٹاون میں دودھ کے سو نمونے لئے گئے جس میں خشک دودھ (پاوڈر ملک) ملانے پر دو ہزار لیٹر دودھ کو تلف کردیا گیا جبکہ ذبح کرنے کے بعد چکن کو پانی دینے پر تین ہزار کلوگرام چکن کو تلف کردیا گیا۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کاروائی کرتے ہوئے مصالحہ میں چائنہ سالٹ کی ملاوٹ پر دو فیکٹریاں سیل کیں جبکہ پانچ سو کلوگرام چائنہ سالٹ تلف کرکے تین بندوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ انیلا محبوب کا کہنا تھا کہ ٹاون ون میں خشک اور غیر معیاری دودھ کے استعمال پر پانچ جوس کارنرز کو بھی سربمہر کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ایکٹی کی مختلف وائلیشنز پر پانچ لاکھ جرمانہ بھی وصول کیا گیا