ضلع جنوبی وزیرستان کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے اپنے عہدہ کا چارج لینے کے بعد جنوبی وزیرستان کے سرکاری دفاترز جن میں ضلعی اکاؤنٹ زراعت، سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے اینڈ بلڈنگ ڈویڑ ن اور دیگر محکمے شامل ہیں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران انہوں نے اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں اور بعض محکمہ جات میں زیادہ تر اہلکارغیر حاضرپائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا ظہار کیا اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے لئے تحریری طور پر متعلقہ محکموں کے حکام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی انہوں نے کہا کہ سرکاری کام کی انجام دہی میں اہلکاروں کی غیر حاضری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔