مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی عملی اقدامات سے عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہوگیا ہے، تعلیمی اداروں میں قدرتی آفات کے دوران نقصات سے محفوظ رکھنے اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچانے کے لئے سکول کے بچوں، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے دیگر حکام کے لئے تربیت کا اہتمام کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے قدرتی آفات کے علام دن کے موقع پر گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول ودودیہ سیدو شریف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ارشد خان، ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، یونیسف کے ڈائریکٹر فواد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور آگاہی کے حوالے ٹریننگ کے دوران اچھی کرکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفسران میں شیلڈ ز تقسیم کئے گئے، تقریب میں یونیسف، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہلال احمر کے رضاکاروں نے ایک حادثے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچا کر ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال پہنچانے کا عملی نمونہ پیش کیا، مشیر تعلیم ضیا ء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر اولین ترجیح دے رہے ہیں، تعلیم کا فروغ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے، سرکاری سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے سمیت دیگر اقدامات کے اچھے نتائج بر آمد ہورہے ہیں اور لوگ اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ صفائی پر بھی خصوصی تعجہ دیں، انشاء اللہ خیبر پختونخوا تعلیمی میدان میں ملک بھر کے لئے مثال بنائیں گے، تقریب کے آخر میں قدرتی آفات کے دوران کم سے کم نقصانات ہونے کے حوالے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش، شعبہ تعلیم کے حکام، ممبران اسمبلی اساتذہ کرام اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔