خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122) نے8 اکتوبرقدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ عوام الناس، سکول ، کالجز میں آگاہی کے حوالے سے ریسکیو 1122نے ہر ضلع میں تقریبات کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو نہ صرف مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز کے دوران خدمات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ ایمرجنسیز سے بچاو اور تدارک کے لیے بھی تربیت کا عمل جاری ہے ۔ ریسکیو 1122نے 3لاکھ سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداد ، بنیادی زند گی بچانے، اور آگ سے بچاو کی تربیت بھی فراہم کر چکا ہے جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز ،پولیس، موٹر وے پولیس، سوئی گیس ، کارخانے اور یونین کونسلز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122نے قیام سے اب تک مختلف نوعیت کی 2لاکھ 50ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کر چکی ہے ریسکیو 1122 قدرتی آفات اور ہنگامی صورت حال میں فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کررہا ہے۔ریسکیو1122 بین الااقوامی معیار کے آلات سے لیس ہے جبکہ نوجوان تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ اہلکار اس فورس کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122کی ایمبولینسز میں ادویات ، آلات اور میڈکل ٹیکنشنز موجود ہوتے ہیںجبکہ ریسکیو1122کی جانب سے متعد د واقعات کے دوران میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جس سے ہسپتال پر بوجھ کم ہو جاتا ہے اور معمولی زخمیوں کوموقع پرہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) بھی ریسکیو1122کا حصہ ہے جس میں منی آپریشنز ، میڈیکل لیب ، کارڈیک مونیٹرز ،آکسیجن پورٹس اور 20سے زائدافراد کے لیے او پی ڈی کی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ریسکیو1122 ایمبولینس، فائر، ڈیزاسٹر، ڈوبنے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان جیسی ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
Home District News خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122) نے8 اکتوبرقدرتی آفات سے آگاہی کے قومی...