خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وزیرستان کے عوام کیلئے ایک اور تحفہ، جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئ اور شکتوئی کو تحاصیل کا درجہ دے دیا گیا جبکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے شکئ سپورٹس سٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے شکئ تحصیل کا باقاعدہ افتتاح کیا اور عوام میں گُل مل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکئ اور شکتوئی کو الگ الگ تحصیل کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو حکومت نے پورا کردیا. اس موقع پر اجمل وزیر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جس میں تمام اداروں کے ضلعی سربراہان موجو تھے۔ کھلی کچہری میں اجمل وزیر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کی فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ عوام نے ترقیاتی کاموں کا جال بچانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اجمل خان وزیر کو روائتی پگڑی بھی پہنائی: فاٹا انضمام کے بعد حکومت قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر خاطر خواہ توجہ دے رہی ہے جو کہ قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے حکومتی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔