وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان کا 37 میگاواٹ درال خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع سوات بحرین کا اچانک دورہ کیا حمایت اللہ خان نے کہا کہ مقامی آبادی کو درالخوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے مستفید کرنے کے لیے بحرین میں گرلز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا اور دس بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا مشیر توانائی کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفر اقبال خٹک، چیف انجینئر مقصود انور، پراجیکٹ ڈائریکٹر درالخوڑحبیب اللہ خان، ڈائریکٹر MMHPs حبیب اللہ مروت، پلایننگ آفیسر لقمان اور ریجنل منیجر صاحبزادہ سعید موجود تھے مشیر توانائی نے کہا کہ یہاں کے تین چشموں سے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے مشیر توانائی نے منصوبے کی ٹنل،فوربے اورپین سٹاک سمیت سول ورک کا باریک بینی سے معائنہ کیا ۔ مشیر توانائی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش سے تمام پن بجلی گھر بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گےجس سے نہ صرف صوبے میں بجلی کی وافر مقدار موجود ہوگی بلکہ اربوں روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوگی