ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تمام مقررہ اہداف حاصل کرکے 103% فی صد ٹیکس ریکوری کی ہے جو کہ پچھلے پانچ سالوں میں پہلی بار ممکن ہواہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صوبے کے عوام نے اپنے اس ذمہ داری کا احساس کیا ہے جس کا عملی مظاہرہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکسوں کی ادائیگی سے بہ آسانی کیا جا سکتا ہے۔ ڈٰپارٹمنٹ نے محدود وسائل میں انسداد منشیات پروگرام کے تحت اب تک 2. 5 بلین مالیت کے مختلف النوع منشیات پکڑے ہیں جبکہ پچھلے دو سال میں دو سو غیر قانونی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جس کی کل مالیت دو سو ملین روپے بنتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید ظفر علی شاہ کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ کی ایک سالا کارکردگی بارے پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایکسائز صوبائی و وفاقی اداروں میں اپنے سالانہ ہدف سو فیصد پورا کرنے والا پہلا ادارہ بنا ہے جو کہ صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ایکسائز اہلکاران کی کارکردگی سراہتے ہوئے انہوں نے کیا کہ ان اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے محنت کی اور چھٹی کے دنوں میں بھی کام کیا،افرادی قوت اور وسائل کی کمی اورسخت موسمی حالات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جانفشانی سے کام کیا اور اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوئے۔ وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے ایک دن میں گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔ جبکہ گاڑیوں کی رجسٹر یشن کے لئے سما رٹ کارڈ کے اجراء ، پراپرٹی ٹیکس کی GIS کی بنیاد پر آٹومیشن، موجودہ سال میں ٹیکس ریکوری میں بیس فیصد اضافے سمیت دیگر انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک بھر میں خیبرپختونخوا وہ پہلا صوبہ ہے جہاں منشیات کی روک تھام کیلئے صوبائی سطح پر قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے اور صوبہ بھر میں منشیات کی روک تھام کے لیے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں نارکاٹکس وینگ کا قیام میں لایا گیا ہے جس سے نوجوان نسل کو نشے کی لت میں عادی کرنے والے افراد اور گروہوں کے گرد گھیراتنگ کیاگیا ہے۔ ادارے کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو ہرطرح کی سہولت دینے کی غرض سے ایکسائزڈٰپارٹمنٹ ہرممکن کوشش کررہی ہے جس کے تحت گاڈیوں کے نمبرپلیٹ کی گھرکی دہلیزتک رسائی، ویئرھاوس کی ریفارمیشن، افسروں کی استعداد کاربڑھانے کیلئے مختلف تربیتتی پروگراموں کے آغاز جیسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسیشن اور منشیات کے حوالے سے ہر طبقے میں آگاہی مہمات چلائی جارہی ہیں جبکہ عوامی حلقوں میں ادارے کی ساکھ کی بحالی اور مزید بہتری کیلئے محکمہ میں سزا و جزا کے نظام اور کارکردگی ایوارڈ کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔
Home Advisor Information وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید ظفر...