پاکستان میں ڈھائی کروڑ جبکہ خیبر پختونخواہ میں 40فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں یہ باتیں گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی نے تعلیم کے حوالے سے واک کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں گذشتہ روز دوست ویلفیئر فانڈیشن نے پشاور میں ہر بچہ سکول میں واک کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی نے کہا کہ آج کے دور میں پاکستان میں ڈھائی کروڑ جبکہ خیبر پختونخواہ میں 40فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا چاہیئے تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پانچ سال سے لیکر سولہ سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے والدین اساتذہ کرام اور سماجی تنظیموں وغیرہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ کوئی بھی بچہ علم کی روشنی سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے برٹش کونسل، چلڈرن گلوبل نیٹورک اور دوست ویلفیئر فانڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی کہ ان کی بدولت ایسے لاتعداد بچے جو سکولوں سے باہر تھیآج سکولوں میں علم کی روشنی سے مستفید ہورہے ہیں۔ پروگرام میں ایس ڈی ای او عالیہ ناز ، اے ایس ڈی ای او منصفہ، جی جی پی ایس حیات آباد کے معلمات و طالبات اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔