خیبرپختونخوا کے نگران وزیر محنت اور ایکسائز حاجی منظور خان آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور چلاس میں ٹریفک کے المناک حادثات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جن میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے ہیں ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر ایکسائز نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے سڑک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے روڈ سیفٹی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔