ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔ نگران صوبائی وزیر بلدیات ساول نذیر خان ایڈوکیٹ
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات انتخابات و دیہی ترقی ساول نذیر خان ایڈوکیٹ نے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور سے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے باقاعدہ طور پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ایڈمنسٹریشن عثمان زمان اور ڈبلیو ایس ایس پی کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے، صوبائی وزیر بلدیات نے سول سیکرٹریٹ پشاور سے صفائی مہم کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی پی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اپنی فرائض منصبی کو احسن طریقے سے ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر کی صفائی و ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ڈبلیو ایس ایس پی روزانہ کی بنیادوں پر شہر میں صفائی اپنا معمول بنا ئے تاکہ شہر میں مقیم لوگ نمایاں تبدیلی محسوس کرے انہوں نے کہا کہ صفائی کے بارے میں ہمارے دین اسلام نے بھی صفائی کو نصف ایمان قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے، بعد ازاں صوبائی وزیر نے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔