خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ وکلا انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں موجودہ حکومت انکے تمام مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر عاطف خان نے مردان بار کونسل کی کابینہ کیساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر نے کابینہ کو 20 لاکھ گرانٹ کا چیک بھی دیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے جب تک انکے مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک معاشرہ آگے نہیں چل سکتا ۔انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنے اور عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔سینئر وزیر نے وکلاء برداری کو یقین دلایا کہ حکومت انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔