نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کا پولیس لائنز پشاور کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ نے جائے وقوعہ پر ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے
انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کی وزیر اعلی کو بریفنگ۔
نگران وزیر اعلی کا پولیس کے جوانوں سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔
وزیر اعلی کی واقعے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی۔
شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، محمد اعظم خان
صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، نگران وزیر اعلی
واقعے کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، محمد اعظم خان
اس اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو صدمے سے دوچار کیا ہے، وزیر اعلی
صوبائی حکومت نے آج ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلی
کل وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے لئے اسلام آباد میں تھا جب واقعے کی اطلاع ملی، محمد اعظم خان
وزیراعظم سے صوبے میں امن و امان کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بات ہوئی ہے، وزیر اعلی
پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، محمد اعظم خان
پولیس فورس سے میری پرانی وابستگی ہے، وزیر اعلی
اس طرح کے واقعات سے پولیس کا مورال پست نہیں ہوگا، محمد اعظم خان
خیبر پختونخوا پولیس نے بڑی جوانمردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، وزیر اعلی
عام انتخابات کااس اندوہناک واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیر اعلی
بدقسمتی سے صوبے میں اس طرح واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، وزیر اعلی
شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے سمری تیار ہے، وزیر اعلی
واقعے میں اب تک 95 شہادتیں ہوئی ہیں جبکہ 221 زخمی ہیں، وزیر اعلی
عوام حوصلہ بلند رکھیں، انشاء اللہ حالات معمول پر آئیں گے، محمد اعظم خان
صوبے کے عوام نے ماضی میں بھی ایسے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، وزیر اعلی