نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس

صوبے کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

فیڈرل ٹرانسفرز کے تحت صوبے کو فنڈز کی متقلی میں تاخیر اور وفاق کے ذمے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، بریفنگ

پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 61.89 ارب روپے بقایا ہیں ، بریفنگ

نگران وزیر اعلیٰ کا این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کی مد میں ادائیگیوں کی بندش کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ۔

صوبے خصوصا ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کی بندش سمیت وفاق سے جڑے دیگر مالی معاملات وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائے جائیں گے، محمد اعظم خان۔

وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو صوبائی حکومت کی بچت مہم پر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

صوبائی حکومت موجودہ مالی صورتحال میں غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی، اعظم خان

دستیاب مالی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور بہتر طرز حکمرانی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت