ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ

صوبائی حکومت نے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کو محکمہ صحت کے ایک منسلک محکمہ کے طور پر قائم کیا ہے جس کی اولین ذمہ داری ادویات کے معاملات کو دیکھنا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ڈرگ کنٹرول ونگ نے 2022 میں صوبہ خیبرپختونخوا میں میڈیکل اسٹورز/ڈسٹری بیوٹر آؤٹ لیٹس کے 16833 معائنہ کیے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف ادویات اور طبی آلات کے 2336 مقدمات درج کر کے سٹاک ضبط کر لیا گیا۔ میڈیکل سٹورز سے ادویات کے معیار کو جانچنے کے لیے مختلف میڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں سے مجموعی طور پر11797 مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 702 نمونے فیل ہوئے۔ 11979 ادویات کے نمونوں میں سے 102 ادویات کے نمونے جعلی قرار دیے گئے اور مقدمات درج کر کے سٹاک ضبط کر لیا گیا ۔ 292میڈیکل سٹورز/ڈسٹری بیوشن کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا۔ ڈرگ ایکٹ 1976 اورKP Drug Rules رولز کے تحت 78 ایف آئی آر COGNIZABILE OFFENCE جرائم میں درج کی گئیں۔ 2578 مقدمات عدالتی ٹرائل کے لیے عدالت/بورڈ کو بھیجے گئے۔ ڈرگ کورٹ خیبرپختونخوا نے 312 مقدمات کا فیصلہ کیا جن میں 7 ملین جرمانہ اور سزائیں سنائی گئیں۔ اسپیشل ٹاسک فورس نے صوبہ میں چھاپے مارے ہیں اور جعلی ادویات کے 300 ملین (30 کیرو) سے زائد کا ذخیرہ برآمد کر کے متعدد جعلی فیکٹریاں، ویئر ہاؤسز اور کیرئیر گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ ڈائرکٹرویٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی تکلیف کے فوری ازالے کے لیے 2700 پلس سٹیزن پورٹل شکایات کو حل کیا ہے۔آن لائن ای ڈرگ سیل لائسنس ڈائرکٹرویٹ کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جہاں تمام درخواست دہندگان، بینک چالان، فارمیسی کونسل، ڈرگ انسپکٹرز ون ونڈو آپریشن سسٹم کے طور پر منسلک ہیں۔ لائسنس فیس سے 38.8 ملین روپے کی آمدنی وصول کی گئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ڈائریکٹوریٹ نے خیبرپختونخوا کی بیمار کمیونٹی کی حفاظت اور خیبرپختونخوا کی آبادی کو محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔