اپنی والدہ کی برسی پر بھی عمران خان پر تنقید کرکے بلاول زرداری نے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کی, بیرسٹر محمد علی سیف
بینظیر بھٹو نے جنکے خلاف سیاست کی، آج فرزندِ زرداری ان کی گود میں بیٹھا ہے,معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان، بلاول زرداری کے اعصاب پر سوار ہیں، اپنی والدہ کی برسی پر بھی عمران خان پر تنقید کرکے بلاول زرداری نے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بلاول سمجھتا ہے عمران خان پر تنقید سے بینظیر کی روح کو ثواب پہنچے گا،معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ جو حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر بھی سیاست کرتے ہوئے اپنی سیاسی نابالغی کا ثبوت دیا، بینظیر بھٹو نے جنکے خلاف سیاست کی، آج فرزندِ زرداری ان کی گود میں بیٹھا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بلاول زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت زار پر بھی توجہ دیں، سندھ میں صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ انتہائی سنگین ہے، جب سندھ سیلاب میں ڈوب رہا تھا، آپ بیرونی دوروں کے مزے لے رہے تھے، بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ سیلاب سے پھیلی بیماریوں کے باعث سندھ کے عوام موت کے منہ میں جارہے ہیں، دادو کے ہسپتالوں میں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں لیکن جمہوریت کے نام نہاد علمبردار سندھ کے عوام کے وسائل لوٹنے میں مصروف ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت اور کرپشن پر توجہ دینے کی بجائے بلاول زرداری اینڈ کمپنی اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہیں۔