اسلام آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی پر امپورٹڈ حکومت کو چلتا کرنا ضروری ہو چکا۔ فیصل امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں خودکش دھماکہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالخلافہ کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی سے خطرے کا بگل بج چکا اور ثابت ہو گیا کہ یہ بے شرم حکومت اگر خود استعفیٰ نہیں دیتی تو اسے زبردستی گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا ہے اور اگر اسے فوری چلتا نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی داؤ پر لگ جائے گی جسے پہلے ہی ناقابل نقصان پہنچایا جا چکا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا تاہم وزیر بلدیات نے بنوں واقعے سمیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر امپورٹڈ وفاقی حکومت کے منفی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل بالخصوص تین وفاقی وزراء کے پے درپے طنزیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وفاقی حکومت دارالحکومت کے اندر ہی دہشت گردوں کی رسائی کی کونسی توجیہ پیش کرے گی اور اسے کونسا رنگ دے گی، انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں عوامی خوشحالی اور آئین و قانون کی پاسداری کی علمبردار حکومت ہے جس نے گزشتہ آٹھ سالوں میں مثالی امن و امان قائم کیا اور تعمیر و ترقی کی ٹھوس بنیادیں استوار کیں مگر اب پورے ملک کی طرح ہمارا پیارا صوبہ بھی وفاقی حکومت کی غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر چلنے والی پراسرار پالیسیوں کی زد میں آچکا اور اس کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں البتہ ہماری بہادر پولیس نے حسب معمول دہشت گردی سے نمٹنے کا چیلنج بھی پوری خندہ پیشانی سے قبول کر لیا ہے اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جا رہے ہیں، سردار فیصل امین گنڈاپور نے یہ بھی واضح کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں امن و امان کا قیام بھی دراصل وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت کے چار سالہ کامیاب دور حکومت کی مرہون منت ہے ورنہ پوری قوم جانتی ہے کہ ہمارے دور میں شہر شہر جلسیاں کرنے اور عمران خان کے خلاف گیدڑ بھبھکیاں بکنے والے تیرہ اچار پارٹیوں کے لیڈر پہلے بھی دہشت گردی کے ڈر سے گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے تھے اور کسی سے ہاتھ ملانے سے بھی کتراتے تھے مگر اب امریکی سازش سے دوبارہ چور دروازے سے برسرِ اقتدار آکر ملکی معیشت اور امن کا ستیاناس کرنا شروع کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت دراصل چوروں پر مشتمل جرائم پیشہ ٹولہ ہے جس کا وزیراعظم سے لیکر دیگر تمام وزراء جیلوں کی ہوا کھانے والے سزایافتہ ڈاکو اور چور اچکے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں دہشت گردی مخصوص وفاقی وزراء کی سرپرستی میں کی جارہی ہے اور آگر آج بھی ان کے گھروں کو ٹٹولا جائے تو ان سے دہشت گرد اور ملک دشمن خطرناک لوگ برآمد ہوں گے مگر الٹا محب وطن سیاست دانوں، صحافیوں اور سوشل میڈیا ورکروں کو شلواریں اتارنے اور ننگا و ذلیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام اداروں اور افسران سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس جرائم پیشہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سیاسی مخالفین کو دبانے اور ذلیل کرنے کے کھیل کو مزید جاری رکھنے کی بجائے ملکی سلامتی کے بنیادی فرض پر توجہ دیں اور دہشت گردوں اور تخریب کار عناصر کو رائے ونڈ محل اور وفاقی وزراء کے گھروں میں ڈھونڈتا شروع کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔