خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی طاقت اور کارکردگی کی بنیاد پرپی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، عمران خان کے حکم پراستعفیٰ تومعمولی چیز ہے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، تحریک انصاف نے عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے کو یقینی بناکر ثابت کردیا کہ کھوکھلے نعروں کا دورگزرچکاہے، تاریخ میں پہلی بار لوگوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ترقیاتی انقلاب برپاکرکے مخالفین کوورطہ حیرت میں ڈال دیاہے، انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں لوگوں کی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اتریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سوات شور میں لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر محب اللہ خان کوانفرادی اوراجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیرنے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی لوگوں کی خدمت کی ہے اور آئندہ کیلئے بھی عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کے خادم کی حیثیت سے خود کو پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ممبرشپ کاعہدہ عمران خان کی امانت ہے اور وہ جب بھی حکم دیں گے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر استعفیٰ دے دیں گے استعفیٰ تومعمولی چیز ہے اپنے قائد عمران خان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اوران کے وژن کے مطابق تحریک انصاف کے پرچم تلے سیاست کرتے ہوئے کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کرکے دکھاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دے کر ان کو ایوانوں تک پہنچایا اورسیاست پرمخصوص لوگوں اورمخصوص خاندانوں کاقبضہ ختم کرکے عام لوگوں کی سیاست تک رسائی کو ممکن بنادیاہے، جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچرمتعارف کرکے عمران خان نے فروسودہ سیاسی کلچرکودفن کردیاہے، اب لوگوں پروہ سیاسی لوگ حکمرانی کرنے کاحق رکھیں گے جو حقیقی معنوں میں جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرنااورعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنا تحریک انصاف حکومت کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔