رکن صوبائی اسمبلی و چئیر پرسن وومن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی منعقد کرنے کا مقصد ہے کہ صنفی تشدد کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور اس پر لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے حقوق سے محروم نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و چئیر پرسن وومن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا ڈاکٹر سمیرا شمس نے سویڈش ایمبیسیڈر اور یو این ومن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے و چئیر پرسن وومن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کی کے لیے قانون سازی کی ہے اور مزید بھی کر رہے ہیں۔ صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس سلسلے میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کریں جس میں لوگوں کو آگاہی دیں۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس کی خدمات کو سراہتے ہوئے سویڈش ایمبیسیڈر اور یو این وومن کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔