صوبائی وزیر محب اللہ خان کا زرعی تحقیقی دفتر کا دورہ۔

صوبائی وزیر زراعت نے نئے تعمیر شدہ ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا اور چیڑ کا پودا بھی لگایا

خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے بدھ کے روز صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل زرعی تحقیق دفتر کا دورہ کیا ڈاکٹر عبدالباری ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق خیبر پختونخوا،ڈاکٹر عبدالطیف وزیر سینئر ڈائریکٹر آؤٹ ریسرچ، ڈاکٹر خسرو کلیم ڈی جی فیشریز،فضل وہاب اور ڈائریکٹر زرعی تحقیق ضم شدہ اضلاع نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر نے تحقیقی دفتر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی زرعی تحقیق نے صوبائی وزیر کو اپنے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور محکمہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کی طرف سے مختلف نئی دریافت کی گئی فصلات کی اقسام کی پیداواری صلاحیت کو سراہا اور زراعت کی ترقی میں زرعی تحقیق اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زرعی تحقیق کے ذریعے زراعت کے شعبے میں ترقی لانے کے لیے مزید کاوشوں پر زوردیا۔صوبائی وزیر محب اللہ خان نے زرعی تحقیقی سائنسدانوں کی تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو زمینداروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تحقیقی کاوشوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت مجیب الرحمن نے بھی صوبائی وزیر زراعت کو ادارہ کے صوبے میں جاری منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر چیڑ کا پودا بھی لگایا جبکہ زرعی تحقیقی دفتر میں نئے تعمیر شدہ ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا۔ڈائریکٹر زیتون پراجیکٹ ضیاد اللہ نے صوبائی وزیر کو صوبے میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے صوبے میں زیتون کی کاشت کو مزید ترقی دینے پر زور دیا۔ڈائریکٹر سائل اینڈ پلانٹ نیوٹریشن ڈاکٹر فریدہ انجم نے صوبائی وزیر کو اپنے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی سے آگاہ کیا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ہنی (شہد) محمد یونس میں بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے زرعی تحقیقاتی سائنسدانوں کو اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی تاکہ صوبے میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے