خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے صوبائی وزیر کو سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کے حوالے سے مکمل ہو جانے والے فیزون پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ 13 لاکھ 46 ہزار بچوں کو چھوٹی اور بڑی ٹیبلٹ چئیرز فراہم کی گئیں۔ جبکہ دوسرے فیز کی مزید 13 لاکھ ٹیبلٹ چیئرز کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا کے آج ان کے لیے بہت ہی خوشی کا دن ہے کہ انہوں نے جو وعدہ کیا تھا کہ بچے اب ٹاٹ کے بجائے ٹھاٹھ سے بیٹھیں گے اس کا ایک مرحلہ مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس سکول میں بھی فرنیچر بچوں کو دینے کی بجائے سٹور روم میں پایا گیا اس کے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کو محکمہ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم نے محکمے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔