وفاقی حکومت معاشی معاملات پر سیاست کرنے سے باز آ جائے۔ امپورٹڈ حکومت سیاسی انا کی تسکین کے لئے صوبے کو دیوالیہ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ انکی یہ خواہش کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگی، صوبے کے 119 ارب روپے کے بقایاجات جلد ازجلد ادا کریں، خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، بجلی کے خالص منافع سمیت این ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات ادا کیے جائیں، قبائلی اضلاع کے عوام عرصہ دراز سے محرومیوں کے شکار ہیں، قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر سیف