خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہاہے کہ کھیل نوجوان نسل کو نہ صرف بہت سی برائیوں سے بچاتے ہیں بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار بھی ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہوگا بلکہ لوگوں کو ہسپتال جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی جسمانی سرگرمیوں سے انسان فٹ اور صحتمند رہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بکا خیل ضلع بنوں میں سپورٹس کمپلیکس کی قیام کیلئے جگہ کے انتخاب کے دورے کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر بنوں، سائٹ انجینئرز اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر کو سپورٹس کمپلیکس کیلئے مختلف جگہوں کا دورہ کرایا گیا موزوں جگہ کے انتخاب کے بعد کھیل کے میدان پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائیگا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے بکاخیل کے نوجوانوں کو کھیل اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر ہونگے اور وہ کھیل کی دنیا میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرینگے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے شروع دن سے کھیل کی فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مہیا کرنا بہت ضروری ہے