وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی سربراہی میں پی جی ایم آئی پشاور میں اصلاحات کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر نوشیروان برکی سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا یحےٰی ا خونزادہ، اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید فاروق جمیل، سی ای او پی جی ایم آئی محمود اورنگزیب، ایڈوائزر ٹو منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر جواد واصف، پرنسپل اسٹاف افسر نیاز احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز حضرات کو پی جی ایم آئی کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔