غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو سزائیں ملنے تک پاکستان تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی۔ صوبائی وزیر جنگلات سید محمد اشتیاق ارمڑ
خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو سزائیں ملنے تک پاکستان تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی پی ٹی آئی نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ سے صوبہ میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پی ٹی آئی کے مقامی میں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس دوران پی ٹی آئی ورکرز نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیر جنگلات نے ورکرز کی معروضات توجہ سے سنیں اور متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی ورکرز کے تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے عوام کی بے لوث خدمت کی وجہ سے پوری دنیا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو عوام کے حقوق اور مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر رہی ہے اور بہتر طرز حکمرانی کی وجہ سے ان کی مثال نہیں ملتی۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کے میگا پراجیکٹس مکمل کیئے ہیں جن کی بدولت معاشی و سماجی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔