صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی زیر صدارت صوبے میں ای گورننس پراجیکٹ کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
خیبرپختونخوا کے وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، خوراک، کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہریوں کو خدمات کی شفاف اور آسان رسائی کیلئے سرکاری محکموں میں دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں ڈیجیٹائزیشن کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں, ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای گورننس منصوبے پر پیش رفت بارے منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ، متعلقہ محکموں کے عہدیداران سمیت نیٹسول اور ای وائی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر عاطف خان نے ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ صوبے کو ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن کرنے کا مقصد شہریوں کو فوری سہولیات کی فراہمی ہیں، انھوں نے کہا کہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیکر ہی نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے کیونکہ پوری دنیا میں اس شعبے نے کافی ترقی کی ہے، انھوں نے محکمے کے حکام کو ہدایت کی کہ جہاں پر بھی منصوبے میں رکاوٹیں حائل ہو تو اس سے فوری آگاہ کیا جائے، انھوں نے تمام منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔