خیبرپختونخوا کے وزیرآبپاشی ارشدایوب خان نے کہا ہے کہ منڈا ہیڈورکس کی مستقل بحالی کے لئے بہترین منصوبہ بندی کی جائے تاکہ یہ زیادہ وقت تک آپریشنل رہے۔کسانوں کے لئے پانی کی دستیابی اولین ترجیح ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈا ہیڈورکس کی بحالی کے کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا کیا. اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی محمدایاز، چیف انجئینر ساوتھ ناصر عفور خان اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی. اجلاس میں شرکاء کو منڈا ہیڈورکس بحالی میں ابتک کی پیش رفت کے حوالے سے اگاہ کیا گیا،چیف انجئینر ساوتھ ناصر عفور خان نے اجلاس کو منڈاہیڈورکس پر جاری کام کے حوالے سے تفیصلی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان کی ہدایات کی روشنی میں دن رات چیف انجئینرساوتھ کی نگرانی میں تین دنوں میں دن اور رات کی شفٹوں میں عارضی بند کو بنادیا گیا ہیں جس سے پانی کی فراہمی کو بھی بحال کردیا گیا ہے. جبکہ بند کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کیلئے کام جاری ہیں۔اجلاس میں منڈا ہیڈورکس کی مستقل بنیادوں پر بحالی کے حوالے سے مجوزہ منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی جس پر سیرحاصل بحث ہوئی۔یادرہے کہ منڈا ہیڈورکس آبپاشی اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاو کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔