صوبائی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار اورآسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے مختلف سکیموں کا آغاز کیا ہے۔ عبدالکریم خان

نوجوان آگے بڑھ کراپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراکر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار اورآسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے مختلف سکیموں کا آغاز کیا ہے انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر صوبے کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہارنے نشتر ہال پشاور میں منعقدہ ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر منتظمین کو داد دی اور کہا کہ نوجوان آگے بڑھ کراپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراکر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی ہر شعبہ میں ہر ممکن مالی مدد کررہی ہیں اور اس سلسلے میں نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بلاسود قرضوں کے اجراء کے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ ان منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں انھوں نے کہا کہ نوجوان روزگار ڈھونڈنے والے نہیں بلکہ روزگار دینے والے بن جائیں، روزگار کے حوالے سے سمیڈا اور خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کرے گی،صوبائی حکومت نے ضم اضلاع میں SMEe کی ترقی اور فروغ کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جس میں نوجوانوں کو روزگار کے لئے گرانٹ دے رہے ہیں۔کنونشن کے موقع پر ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے صدر نوید نے ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے ا غراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد نوجوان نسل میں لیڈر شپ کوالٹی پیدا کرنا ہے تا کہ وہ عملی زندگی میں آکر بہترین فیصلہ کرسکے۔کنونشن سے نائب صدر بینک آف خیبر عاطف حنیف نے نوجوان لیڈر شپ پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ کام کریں اور نئے آئیڈیا زکو فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنا کاروبار شروع کرکے روزگار کی فراہمی میں حکومت کاساتھ دیں۔کنونشن سے وائس چیئرمین خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ سیدمحمود نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے۔آخر میں معاون خصوصی نے منتظمین میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔