پاکستان اور چین کے مابین گہرے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ بامعنی اقتصادی تعلقات کا سفر بھی تاریخ کا نمایاں باب ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اور دوستی کے رشتے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔پاک چین دوستی دوہمسایہ ممالک کے مابین دوستی سے بڑھ کرہے،دونوں ممالک کے مابین تعلقات و دوستی کے رشتے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان اور چین کے مابین گہرے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ بامعنی اقتصادی تعلقات کا سفر بھی تاریخ کا نمایاں باب ہے۔ چین نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قابل قدر کردار انجام دیا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 73 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا. تقریب میں چین کے ثقافتی قونصلر مسٹر ژانگ ہیکنگ،خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان، صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور، پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر یوسف ایوب خان،سیکریٹری جنرل سید علی نواز گیلانی اور مسٹر بل شاہ ڈائریکٹر چائنہ ایم او ایف اے پاکستان ودیگر نے شرکت کی۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صدیوں سے پاکستان و چین کے مابین اعتماد، یقین اور باہمی احترام کا رشتہ دراصل محبت اور خلوص اکی داستان ہے۔ دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں لیکن چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔ عالمی سطح پر چین نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہمشہ اس کے موقف کی تائید کی۔ جنگ ہو یا امن یا کوئی قدرتی آفت چین نے مخلص دوست کی طرح پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے. تقریب کے اہتمام پر چین کے ثقافتی قونصلر مسٹر ژانگ ہیکنگ،صوبائی وزراء ارشد ایوب خان، فیصل امین گنڈاپور، پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر یوسف ایوب خان،سیکریٹری جنرل سید علی نواز گیلانی نے عوامی جمہوریہ چین کے 73 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا