ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مردان شاہ زیب خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریونیو کورٹ کیسز جلد از جلد نمٹا ئے جائیں تاکہ عوا م کو کورٹ کچہریوں کے چکروں سے نجات مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مردان میں ریونیو دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر جنید خالد، تحصیلدار عتیق الرحمان، اے اے سی عبد المقسط خان، اے سی آر اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہ زیب خان نے کہا کہ عوام کے مطالبات پر عمل درآمد اور شکایات کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تحصیل مردان کے تمام موضعات میں جلد از جلد پٹواریوں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ عوامی مسائل میں کمی واقع ہو اور ان کے دہلیز پر مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تحصیل مردان کے بلڈنگ میں عوام کے اٹھنے بیٹھنے کیلئے اور انتظٓارکرنے کیلئے ایک کمرہ یا شیڈ جلد از جلد تعمیر کیا جائیگا،۔ اس موقع پر انہوں نے تمام تحصیلداران اور متعلقہ دیگر حکام کو ہدایت جاری کی کہ ہم اور آپ سب عوام کے خادم ہیں اور سرکاری امور کی انجام دہی میں نیک نیتی اور دیانتداری سے کام لیں۔