کے پی فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح ٹاون ون کے علاقوں پھندو روڈ، شیخ آباد اور ہشتنگری میں کاروائیاں، شیخ آباد میں ناقص تیل کے استعمال اور صفائی کی غیر معیاری صورتحال پر چار پاپڑ اور چپس یونٹس سیل، پھندو روڈ پر واقع غیر معیاری تیل تیار کرنے کا یونٹ، سیٹ اپ ناکارہ بنادیا گیا، کیمیکلز کی دوکان پر چھاپے کے دوران پانچ سو کلو گرام غیر معیاری اور نان فوڈ گریڈ کلر برآمد
دوکان سیل، غیر معیاری کلر کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا، ہشتنگری میں عوامی شکایات پر بیکریوں کی چیکنگ کی بھی کی گئی، کاروائی کے دوران چار بندوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔