خیبر پختونخوا کے وزیر برا ئے اعلی تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز کامران خان بنگش نے جمعرات کے روز باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں نئے اکیڈیمک بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم داودخان، وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید سلیم شاہ سمیت یونیورسٹی کے انتظامی افسران و عملہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کے نئے مین کیمپس میں چاردیواری کی تکمیل کے بعد اکیڈیمک بلاکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے انفرا سٹرکچر کا ہونا نہا یت ہی ضروری ہے اور انفرا سٹرکچر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے فیکلٹی سے تمام تر توجہ اپلا ئیڈ اور ایمرجنگ سائنسز دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ 21 ویں صدی میں طلبہ کے لئے ایسے تعلیمی پروگرام پر توجہ دی جائے تاکہ وہ جدید تضاضوں پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی معاشی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔گلوبل لرننگ آج کے دن کی اہم ضرورت ہے، گلو بل لرننگ کو عا م کرنے کے لئے طلبہ کادیگر جامعات کے سا تھ روابط قائم کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامعات میں تمام ترتوجہ طلبہ کی ترقی پر ہونی چاہیے کیو نکہ انہی طلبہ کی بدولت جامعات اور ہم سب قائم و دائم ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جا نب سے باچا خان یونیورسٹی کے ساتھ تمام تر تعاون جا ری رہے گا،وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کے مالی تعاون سے چاردیواری پر کام شروع کروا کر کم سے کم وقت میں چاردیواری پر تعمیر کا کام مکمل کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمک بلاکس کا سنگ بنیاد رکھاگیا ہے جس کے پہلے فیز میں سائنس اور آرٹس بلاکس، ملٹی پرپز ہال، ایڈمن بلاک، لائبریر ی اور بوائز، گرلز اور بیچلر ہاسٹلز وغیرہ کی 11 عما رتیں شامل ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ باچا خان یو نیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ما حول کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلداس کا نام ملک کی بہترین جامعا ت میں شمار ہو گا۔