ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ھدایت پر پشاور کو محفوظ خوراک کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے پشاور ٹییم نے الصبح پشاور موٹر وے انٹرچینج پر خوراک کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اس موقع پر گاڑیوں میں سپلائی کیا جانے والا 1000 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیا گیا، اس کے علاؤہ گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی اور معیار پر پورہ نا اترنے والوں کو پیشاور شہر میں اندر نہیں آنے دیا گیا۔ کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی نگرانی میں کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کے پورے صوبے کے عوام کو خوراک کی محفوظ خوارک کی فراہمی ھماری اولین ترجیح ہے