وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ملاقات کی اور سوات کے بعض علاقائی مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا جن میں پی کے 6 کی تین یونین کونسلوں کیلئے سوئی گیس کی منظوری، سبزی اورپھلوں کے سیزن میں افغانستان سے سبزی و فروٹ درآمد کرنے پر پابندی، واٹر سپلائی منصوبوں اور حلقہ میں دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے وزیراعلیٰ نے پی کے 6 کی تین یونین کونسلوں بریکوٹ، کوٹہ اور شموزئ کیلئے سوئی گیس کی موقع پر منظوری دی ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں پھلوں اور سبزیوں کے سیزن کے موقع پر افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر مقامی کاشتکاروں اور زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے احکامات جاری کرتے ہوئے سیزن کے دوران افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اس سلسلے میں مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے گا کیونکہ افغانستان سے سیزن کے دنوں پیاز، ٹماٹر اور پھل درآمد کرنے کیوجہ سے مقامی زمینداروں کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے جس پر اب مکمل طور پر پابندی ہو گی ڈاکٹر امجد نے وزیراعلیٰ کو حلقہ پی کے 6 میں آبنوشی اور دیگر مقامی مسائل سے بھی آگا کیا وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر امجد کو یقینی دہانی کرائی کہ حلقہ پی کے 6 سمیت سوات کے دیگر تمام علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے اور محکمہ معدنیات کا ریونیو بڑھانے پر ڈاکٹر امجد کی کارکردگی کو سراہا جس پر ڈاکٹر امجد نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔