اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز خان افریدی  نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں ۔ تمام بازاروں ۔گندے نالوں ۔اعرابوں اور مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اور نقصانات کے بارے سروے رپورٹ مرتب کیا۔انھوں نے تمام فوکس اعرابوں اور نکاسی اب پر کیا۔اس موقع پر ٹی ایم اے تخت بھائی کے اہل کاروں کے علاوہ تحصیلدار وصال احمد خان۔ پٹواری ہیڈ کوارٹر تخت بھائی سنگین خان خٹک۔انجمن تاجران کے صدر حاجی معزو اللہ خان دیگر تاجر و سماجی نمائندے بھی تھے۔ سماجی فلاحی اور کاروباری حلقوں نے بارشوں کے دوران تخت بھائی انتظامیہ کے کاویشوں کو سراہا

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی  نے جگہ جگہ سیلابی پانی میں روکاوٹیں پیدا کرنے والے ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمہ کا نوٹس لیا۔کہ تمام اعرابوں / نکاسی اب پر ناجائز قبضہ / تجاوزات فی الفور از خود ختم کریں۔ بصورت دیگر انتظامیہ سخت ایکشن لے گی۔اس بارے جلد از جلد محکمہ ایریگیشن۔سی /ڈبلیو /ٹی ایم اے تخت بھائی /محکمہ مال اور دیگر ضروری محکموں کا ایک اھم مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا۔جسمیں تمام نالوں اور اعرابوں کے اصل خدود کا تعین کریگا۔