خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے صوبائی حکومت کی طرف سے سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ضلع بنوں کے مختلف بازاروں میں عوام میں سرکاری نرخ پر آٹا تقسیم کیا صوبائی وزیر نے حلقہ پی کے 101، منڈی بکا خیل ، نوروڑ، منڈی سردی خیل اور دیگر بازاروں میں آٹا تقسیم کیا جس سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ کثیر تعداد میں مستفید ہوئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلیے کوشاں ہے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بنوں میں بھی سرکاری نرخ پر آٹے کی ترسیل کا عمل شروع ہوچکا ہے سبسڈائزڈ آٹے کی ترسیل سے ضلع بنوں کے عوام کو فائدہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تحریک انصاف عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکمران جماعت بن کر سامنے آئیگی انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جاتے ہیں جس نے لوگوں کی ذندگی عذاب بنا ڈالی ہے.