وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و سرمایہ کاری عبدالکریم خان نے غازی اکنامک زون اور حطار اسپیشل اکنامک زون کا دورہ کرکے تین نئے صنعتی یونٹس کا افتتاح کیا اور زونز میں ترقی کا جائزہ لیا۔ سی ای او KPEZDMC جاوید اقبال خٹک اور CCO KPEZDMC عادل صلاح الدین، مقامی صنعتکار اور مقامی پریس کلب کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور صنعت کاروں نے اقتصادی زونز کے تیز رفتار انفراسٹرکچر کی ترقی میں KPEZDMC کے کردار کو تسلیم کیا اور ان کی تعریف کی۔ 500 ملین روپے مالیت کے یہ صنعتی منصوبے مکمل طور پر کمرشل ہونے پر 200 سے زائد براہ راست اور 800 بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔زون منیجر نے معاون خصوصی کو زون میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ 70 صنعتی پلاٹوں میں سے 55 پہلے ہی الاٹ ہو چکے ہیں۔ زون میں سول ورک کا 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کی جانب سے تیز رفتار ون ونڈو منظوری کا طریقہ کار اور فوری نفاذ GEZ کو صنعتی ترقی میں تیزی سے ابھرتا ہوا زون بنا رہا ہے اور پنجاب کے ساتھ قربت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے لیے مثالی مقام ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بحالی کی امید اور معاشی و سماجی خوشحالی آئے گی۔ معاون خصوصی عبدالکریم نے حطار کے خصوصی اقتصادی زون کا بھی دورہ کیا اور الرقم انٹرنیشنل کی انرجیائزیشن تقریب کا افتتاح کیا۔ الرقم انٹرنیشنل پیکجنگ لمیٹڈ، 20 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ الرقم انٹرنیشنل 7.5 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی پوری پیداوار پر 300 براہ راست اور 900 بالواسطہ پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ صنعت پاکستان کی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن فراہم کرے گی۔حطار اسپیشل اکنامک زون میں اس وقت 45 یونٹ زیر تعمیر ہیں۔ کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کی جانب سے تیز رفتار ون ونڈو منظوری کا طریقہ کار اور فوری نفاذ حطار SEZ کو خیبر پختونخوا کی صنعتی ترقی میں تیزی سے ابھرتا ہوا زون بنا رہا ہے