چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اسلام نے ہمیشہ مانگنے کے بجائے محنت سے کمانے پر زوردیا ہے انصاف کو جہاں معاشرے میں سکون،عزت او ر عظمت کی بنیاد قرار دیا گیا ہے وہاں محنت کی قدر کو انصاف کا لازمی جزو قراردیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مینگورہ جنرل بس سٹینڈ سے آئے ہوئے مزدوروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مزدوروں نے اپنے مسائل ومشکلات سے چیئرمین ڈیڈیک کو آگاہ کیا جس پر بعض مشکلات کو حل کرنے کیلئے چیئرمین ڈیڈیک نے تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) بابوزئی کو فوری طور پر ڈیڈیک آفس طلب کیا اور ٹی ایم اوکوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ میں مزدوروں کو محنت مزدوری سے روکنا انتہائی تشویشناک امر ہے اسلئے جنرل بس سٹینڈ میں 60مزدوروں کو قانونی اجازت نامہ دیا جائے تاکہ وہ اپنی محنت مزدوری سے رزق حلال کمائے اورٹی ایم اے ان مزدوروں سے مناسب قانونی فیس حاصل کریں اور جس جگہ میں وہ کام کرینگے ان جگہوں کی خصوصی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں گے جبکہ ٹی ایم او نے وفدسے 60مزدوروں کی لسٹ ٹی ایم اے آفس کو جمع کرنے کی منظوری دے دی تاکہ ان کو قانونی اجازت نامے جاری ہوجائے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی اور توسیع، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنے پختہ عزم پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا پسینہ بہا کر اپنی رزق حلال کماتے ہیں تو ان