پاکستان سٹیزن پورٹل پر دس لاکھ افراد کی رجسٹریشن اس نظام کی افادیت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد تک پہنچنے کے لیے اب سرکاری اور سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں رہی ہے۔اب تک 8 لاکھ میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات حل ہو چکی ہیں، یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی ہے، زیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں عوامی شکایات کا ازالہ صرف 60 دن میں کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔