ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد شجعین وسطڑو نے مختلف بک سیلرز پر چھاپے مارے اور بھاری تعداد میں نقل کے لئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ برامد کئے۔ تمام پاکٹ گائیڈز کو قبضہ میں لے کر متعلقہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکٹ گائیڈ کتب سے نہ صرف طلباء پر برے اثرات مرتب ہورہے ہے بلکہ اس سے امتحانات میں نقل کے رجحان کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ میٹرک امتحانات کے دوران اس امر پر کڑی نظر رکھی جائے گی کہ طلباء پاکٹ گائیڈز کا استعما ل نہ کرسکے۔