وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ہفتے کے روز اپنے آبائی ضلع سوات کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ علاقہ عمائدین  سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعلی نے مکمل شدہ  متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کی نئی عمارت، مینگورہ کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے نئے پائپ لائن اور مینگورہ بائی پاس فلائی آوور، ہاکی آسٹروٹرف، ویمن جمنازیم اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال شامل ہیں۔ وزیر اعلی نے متعدد نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں سیدو ہسپتال میں کارڈیالوجی اینڈ گائنی یونٹس، مینگورہ گریوٹی واٹر سپلائی اسکیم،ڈگری کالج سیدو شریف اور دارلامان سوات، فضا گٹ تا منگلاور روڈ اور منی اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ وزیر اعلی نے سوات پریس کلب کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے نو تعمیر شدہ بلاک کا  افتتاح بھی کیا۔