وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلی محمود خان اور وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت پاک افغان بارڈر پر افغانی بہن بھائیوں کے لئے ہیلتھ فیسلیٹی کا قیام ممکن ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز کریں گے۔ اس موقع پر وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلٹی میں عوام کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی مہیا ہوگی جن میں ایکسرے ، لیبارٹری ، لیبرروم ، الٹراساونڈ ، ای سی جی، ایمبولینس، مائنر اوٹی کے علاوہ دیگر صحت کی سہولیات مہیا ہوگی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ جہاں پر ہسپتال کا قیام ممکن ہوا ہے وہاں پر پہلے ایک سرکاری رہائشی ہوٹل تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہسپتال کا درجہ دیا گیا تاکہ افغان بھائیوں کو صحت کی اعلی سہولیات مہیا ہو۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلیٹی کا قیام زیرو پوائنٹ پر کیا گیا ہے اور ہیلتھ فیسلٹی پر محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے اعلی تربیت یافتہ ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلٹی پر او پی ڈی باقاعدہ طور پر کام کرے گی تاکہ مریضوں کو باقاعدہ صحت کی سہولیات مہیا ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک عوامی لیڈر ہے اور عوام کا دکھ رکھتے ہیں ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کے تمام خوابوں کی تعبیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔