وزیراعلٰی محمود خان کی ہدایت پر کے پی ایکسائز کی خصوصی انسداد منشیات مہم جاری ہے جس میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 135 کلوگرام چرس برآمد کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی ہدایت پر جاری منشیات روک تھام مہم میں ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-6 نے کاروائی پشاور ناصر باغ روغ پر کاروائی کرتے ہوئے سبزی سے بھرے گاڑی سے 85000 گرام یعنی 85 کلو چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔  سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے رات گئے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائیگی ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے انچارج اینٹیلیجنس بیورو نے EIB-6 کے *انچارج لال گل خان اور ایڈیشنل انچارج محمد شکیل خان بمعہ دیگر سکواڈ نفری ایک ٹیم تشکیل دی اور مزکورہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزمان بنام محمد ارشد ولد صالح محمد سکنہ کالان چک نمبر70 این جی ڈاکخانہ خاص تحصیل وضلع سرگودھا اور مصور ولد محمد خان سکنہ چک نمبر 70 کالان سرگودھا کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ ناصر باغ میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔
دوسری جانب ایکسائز انٹیلیجنس بیورو فور نے مردان پولیس کے افسران بالا کے تعاون سےانچارج محمد ریاض ، ایڈیشنل انچارج ضیاء انور، سب انسپکٹر ازلان اسلم بمعہ سکواڈ نفری اور مردان سٹی پولیس اسٹیشن کے SHO محسن فواد منشیات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی مل بائی پاس روڈ مردان پر دوران تلاشی ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 50000 گرام یعنی 50 گلو گرام چرس برآمد کی۔  ملزم ڈرائیور گلاب خان ولد کشکول سکنہ شوبر خیل ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ۔  سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے منشیات روک تھام مہم میں سید نوید جمال پراویشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو اور مزکورہ ٹیم کی حالیہ اور مسلسل کامیاب کاروائیوں کو سراہا