خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے تحصیل میریان ضلع بنوں میں مدرسہ عربیہ قاسم العلوم کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ مدرسہ میں قرآن حفظ کرنے والے طلباء کے لیے دستاربندی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام، طلباء والدین اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے بطور مہمان خصوصی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ اتنے کثیر تعداد میں بچوں نے قرآن کو حفظ کیا ہے انہوں بچوں اور انکے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے علمائے کرام کیلئے ماہانہ اعزازیہ مقرر کیا ہے تاکہ معاشرے کے اس اہم طبقہ کے ساتھ مالی معاونت ہوسکے علمائے کرام نے ہمیشہ سے دین کی خدمت کی ہے پی ٹی آئی حکومت معاشرے میں دین اسلام کی پرچار اور معزز علمائے کرام خیال رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسلام کی فروغ اور ترویج کیلئے جتنے بھی بل پیش ہوئے ہیں پی ٹی آئی اراکین نے ان تمام بلوں کو من وعن اور بھاری اکثریت سے پاس کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل اور سلامتی کا دین ہے موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں ناظرہ کو لازمی قرار دیا ہے اور نصاب میں بھی اسلامی اسباق کو شامل کئے ہیں