خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کو رہائشی منصوبہ ورسک1 پشاور کی بروقت تشہیر یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کے وژن کے مطابق، محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس و موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے پیر کے روز ان کے دفتر میں سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبائی محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام ہائی رائز فلیٹس حیات آباد پشاور، سوڑیزی ریزیڈینشیا، جرما ہاوسنگ سکیم کوہاٹ، حویلیاں ٹاون شپ ایبٹ آباد، ہنگو ٹاون شپ، میڈیا کالونی دنگرام سوات، رہائشی منصوبہ ڈھیری زردار چارسدہ اور صوبے کے مختلف مقامات پر سیٹیلائٹ ٹاون شپس کا قیام جبکہ ریجنل فیسیلیٹیشنز سنٹرز کی اہمیت و ضرورت سے متعلق بھی مفصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ ہاؤسنگ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے ھدایات کے مطابق غریب و بے گھر افراد کیلیۓ رہائشی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جس سے صوبہ کی اقتصادی ترقی میں بھی حاطرخوا پیش رفت ہو رہا ہے۔ انہوں نے پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے منتظمین کو جاری تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ان پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلیے بھی ہدایات جاری کیے